دنیا اے جی آئی کے لیے تیار نہیں، مصنوعی ذہانت کے ماہر کا انتباہ

مصنوعی ذہانت میں آنے والی اس جدت کے بعد کمپیوٹر ایسا رویہ اختیار کر سکتے ہیں جس کی ہمیں توقع نہیں، تحقیق


ویب ڈیسک October 26, 2024

ایک سینئر اوپن اے آئی محقق نے خبر دار کیا ہے کہ دنیا ابھی اے جی آئی کے لیے تیار نہیں ہے۔ اے جی آئی ایک ایسی نہج ہے جہاں مصنوعی ذہانت انسانی دماغ جیسی کارکردگی دِکھا سکے گی۔

برسوں سے محققین آرٹیفیشل جنرل انٹیلی جنس یا اے جی آئی کی آمد کے حوالے سے قیاس آرایاں کرتے آ رہے ہیں، جس کے بعد مصنوعی ذہانت متعدد امور بالکل ویسے ہی کر سکے گی جس طرح انسان ان کو انجام دیتے ہیں۔

متعدد سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ اس جدت کے آنے سے کمپیوٹر ایسا رویہ اختیار کر سکتے ہیں جس کی ہمیں توقع نہیں۔ نتیجتاً انسانی زندگی کو اس سے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

اب اوپن اے آئی سے تعلق رکھنے والے ایک ڈیویلپر مائلز برُنڈیج کا کہنا ہے کہ دنیا اور یہ کمپنی دونوں فی الوقت اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔

مائلز اوپن اے آئی میں اے جی آئی کی تیاری کے لیے بطور سینئر ایڈوائزر کام کر چکے ہیں لیکن اس ہفتے انہوں نے کمپنی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |