کراچی؛ غیرقانونی کال سینٹر چلانے والے ملزمان گرفتار

کال سینٹر سے جعلی کالز کے لیے زیراستعمال آلات اور دیگر اشیا بھی ضبط کر لی گئی ہیں، ایف آئی اے


ویب ڈیسک October 26, 2024

کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی) کے سائبر کرائم ونگ نے ڈیفنس کے علاقے فیز ٹو میں کارروائی کرکے غیرقانونی کال سینٹر چلانے والا ملزم اور ان کے شراکت دار کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ سائبر کرائم ونگ نے ڈیفنس فیز 2 میں کارروائی کی اور غیر قانونی کال سیںٹر چلانے والاملزم ابوبکر اپنے پارٹنر کے ساتھ گرفتار ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ کال سینٹر سے غیرملکی بینکوں کا نمائندہ بن کر امریکا اور کینیڈا کے شہریوں کو جعلی کالز کی جاتی تھیں اور غیرملکیوں سے کریڈٹ کارڈز اور ان ے اکاؤنٹس کی ذاتی معلومات لینے کے بعد کارڈ کا ڈیٹا چوری کیا جاتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق کال سینٹز کے گروپ لیڈرز چوری شدہ ڈیٹا مختلف مرچنٹس کوفروخت کرتے رہے ہیں، فراڈ سے حاصل شدہ رقم سید ابوبکر اور اس کے پارٹنر عمر شاہ بخاری کو فراہم کی جاتی تھی۔

کارروائی کے دوران کال سینٹر سے جعلی کالز کے لیے زیراستعمال آلات اور دیگر اشیا بھی ضبط کر لی گئی ہیں اور ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں