لاہور: باٹا پور کے علاقہ میں کلہاڑی کے وار سے ایک شخص قتل
باٹا پور کے علاقے میں کلہاڑی کے وار سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق کلہاڑی کے وار سے قتل کیے جانے والے شخص کی شناخت 35 سالہ محمد صابر کے نام سے کی گئی ہے جو قصور کا رہائشی تھا اور باٹا پور کے علاقے میں موجود تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے سر میں کلہاڑی کے وار کیے گئے ہیں جس کہ وجہ سے وہ موقع پر پہ دم توڑ گیا جبکہ پولیس نے 2 متشبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔