وسیم اکرم نے بیٹی کے ہمراہ تصویر مداحوں سے شیئر کردی

شنیرا اور وسیم اکرم کے ہاں عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی


ویب ڈیسک October 26, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔

وسیم اکرام اور ان کی صاحبزادی آسٹریلیا کے جنوبی کوئنز لینڈ میں واقع سن شائن کوسٹ کے کنارے پر موجود ہیں۔

بیرونِ ملک موجود وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی شہزادی کے ساتھ سن شائن کوسٹ پر وقت گزار رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وسیم اکرم نے اپنی پہلی بیوی ہما کے انتقال کے بعد آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی شنیرا سے 2013ء میں شادی کی تھی۔

پہلی بیوی سے وسیم اکرم کے دو صاحبزادے ہیں جبکہ وسیم اکرم کی بیٹی عائلہ اُن کی دوسری اہلیہ شنیرا سے ہے، وسیم اکرم اور شنیرا کے ہاں عائلہ کی پیدائش 2014ء میں ہوئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں