اسلام آباد:
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سینٹرل کنٹریکٹ، آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں نئے کپتان کے نام پر بھی تبادلہ خیال ہوا، سلیکشن کمیٹی نے ٹیم اور کپتان کے حوالے سے تجاویز دیں، کل مزید مشاورت کی جائے گی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اتوار کو پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے جس میں سلیکٹر عاقب جاوید بھی موجود ہوں گے۔
مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ کیا محمد عامر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جارہا ہے؟
سلیکشن کمیٹی کے اراکین عاقب جاوید، اسد شفیق، علیم ڈار، اظہر علی، حسن چیمہ، ایڈوائزر بلال افضل، کھلاڑیوں محمد رضوان، سلمان علی آغا اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے اجلاس میں شرکت کی۔