خیبرپختونخوا کے گریڈ 17 کے 9 افسران کے تبادلے

اسسٹنٹ کمشنر پشاور اسامہ اسد کو صوابی، اسسٹنٹ کمشنر صوابی عزا ارشد کو پشاور تبدیل کردیا گیا


ویب ڈیسک October 26, 2024

PESHAWAR:

محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے گریڈ 17 کے 9 افسروں کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پشاور اسامہ اسد کو صوابی اسسٹنٹ کمشنر صوابی عزا ارشد کو پشاور تبدیل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر کرک امان اللہ کو کوہاٹ،  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال محمد علی اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال تبدیل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تعیناتی کے منتظر احمد مغیث کو اسسٹنٹ کمشنر کرک،  خالد اللہ کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال زمہ داریاں سونپ دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خیبر شہاب الدین کو سیکشن آفیسر خزانہ، اسسٹنٹ کمشنر شانگلہ نوید احمد کو باڑہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر الپوری محمد حامد کو اسسٹنٹ کمشنر الپوری تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں