کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی


اسٹاف رپورٹر October 27, 2024
(فوٹو: فائل)

سرجانی ٹاؤن میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

سرجانی ٹاؤن پاور ہاؤس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ علاوالدین کے نام سے کی گئی جبکہ 25 سالہ ایاز کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے شکار افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں