سیاسی اور عسکری قیادت کا ملکی ترقی کیلیے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ
ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کا ملکی ترقی کیلیے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے، یہ ملاقات وفاقی دارالحکومت میں ایوان صدر میں نئے چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کے موقع پر ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور امن و امان اور معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
اس دوران امن و امان اور معاشی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی، سیاسی اور عسکری قیادت کا ملکی ترقی کیلیے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان میں ایس سی او کانفرنس کے انعقاد کو بھی خوش آئند قرار دیا گیا، ملاقات ادھا گھنٹہ جاری رہی۔