قیدی وین حملہ، پی ٹی آئی ایم پیز ملازمین سمیت 86 افراد کا ریمانڈ

وکیل صفائی نے کہاکہ پولیس کو ملزمان چھوڑنے کا کہا مگر پولیس نے کہا کہ وہ ملزمان کو اٹک لیکر جائیں گے


نعیم اصغر October 27, 2024

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سنگجانی پولیس قیدی وین پر حملے اور ملزمان کو چھڑوانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز،کے پی کے پولیس اور ریسکیو 1122کے ملازمین سمیت 86 افراد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے گرفتار پی ٹی آئی کے 2 ایم پی ایزملک لیاقت اور انورزیب کے علاوہ ،34 کے پی کے پولیس اہلکاراور 42 ریسکیو 1122 کے اہلکار جبکہ 4 دیگر سمیت 86 ملزمان کو عدالت پیش کیاگیا اور تیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی وکلاء مرزاعاصم بیگ ،سردار مصروف خان،آمنہ علی،انصرکیانی اور دیگر عدالت پیش ہوئے اور جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہاایف آئی آر کے مطابق پولیس وین پر حملہ کی منصوبہ بندی عدالت میں پیشی کے دوران کی گئی،

پولیس کو قیدی وین موٹر وے چھوڑ کر جی ٹی روڈ پر لانے کا کس نے کہا،ملزمان پانچ اکتوبر سے پولیس کی حراست میں ہیں،عدالت ملزمان کی ضمانت منظور کر چکی ہے جبکہ دوسری عدالت سے ملزمان کو ڈسچارج کرنے کا حکم دیا،جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ ڈسچارج ملزمان کو تو فوری چھوڑنا ہوتا ہے۔

وکیل صفائی نے کہاکہ پولیس کو ملزمان چھوڑنے کا کہا مگر پولیس نے کہا کہ وہ ملزمان کو اٹک لیکر جائیں گے،جن چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا وہ ملزمان کے رشتے دار ہیں اور وہ بھی اٹک جارہے تھے،کوئی بھی ملزم موقع سے فرار نہیں ہوا،پولیس کے پاس کونسے سپائڈر مین تھے جنہوں نے 82 ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا۔پولیس ملزمان کو چھوڑنا نہیں چاہتی اسلیے وقوعہ بنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں