پیر کو سب سے زیادہ خودکشیاں ہوتی ہیں، تحقیق

مخصوص دنوں میں خودکشیوں کا خطرہ مختلف ممالک میں مختلف ہوتا ہے


ویب ڈیسک October 27, 2024

محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ امریکا اور پوری دنیا میں پیر کے دن خودکشیوں کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف ٹوکیو کے شعبہ گلوبل انوائرمینٹل ہیلتھ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر یونہی کم کی سربراہی میں ٹیم نے پایا کہ دیگر دنوں کے مقابلے میں پیر کے دن سب سے زیادہ خودکشیاں ہوئیں جو کہ 15 سے 18 فیصد بنتی ہیں۔

نتائج یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ ہفتے کے آخر میں خودکشیوں کا خطرہ مختلف ممالک کے درمیان مختلف ہوتا ہے۔

شمالی امریکا، ایشیا اور یورپ کے کئی ممالک میں ہفتہ یا اتوار کو خودکشی کا خطرہ سب سے کم ہوتا ہے۔ تاہم جنوبی اور وسطی امریکی ممالک، فن لینڈ اور جنوبی افریقہ میں ویک اینڈ کے دوران خودکشی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں