شان پر طنز؛ رمیز کیخلاف سخت ایکشن لیے جانے کا امکان

آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال میں سابق کرکٹر کو کمنٹری پینل سے خارج کیا جاسکتا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک October 27, 2024

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے والے کپتان شان مسعود پر طنز کرنے والے کمنٹیٹر رمیز راجا پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سخت ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔ 


راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد پریزینٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے طنزیہ انداز میں شان مسعود کے مسلسل 6 ٹیسٹ میچز ہارنے سوال کیا تھا کہ آپ نے اتنی غیر معمولی کارکردگی کیسے دکھائی؟۔

 تاہم شان مسعود نے اطمینان سے جواب دیتے ہوئے کہا، رمیز بھائی، ہمیں اس جیت کی ضرورت تھی اور میں واقعی خوش ہوں کہ پاکستان جیت گیا۔

مزید پڑھیں: مسلسل 6 ہاریں کیسے سنبھال لیں؟ رمیز نے شان مسعود مذاق بناڈالا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی مبینہ طور پر اس واقعے پر رمیز راجا کیخلاف نوٹس لے گا اور آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز سے سابق کرکٹر کو کمنٹری پینل سے خارج کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ رمیز نے دوران کمنٹری بھارتی ٹیم کی کھنچائی کردی

واضح رہے کہ پاکستان نے راولپنڈ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کیا تھی۔

پاکستان نے 2021 کے بعد تقریباً ساڑھے 3 سال کے عرصے میں ہوم گراؤنڈ پر پہلی سیریز جیتی جبکہ 19 سال بعد انگلش ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کیا تھا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں