سینٹرل کنٹریکٹ؛ فخر، امام اور نواز کیوں باہر ہوئے! سوالات اُٹھ گئے

پی سی بی نے 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دے دیے


ویب ڈیسک October 27, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹس میں تین کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے پر سوال اُٹھ گئے۔


پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2024-25 کے بین الاقوامی سیزن کیلئے 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں 2 پلئیرز محض کیٹیگری اے میں شامل ہیں جبکہ بی کیٹیگری میں 3 پلئیرز شامل ہیں، اسی طرح سی کیٹیگری میں 10 جبکہ ڈی کیٹیگری 11 کھلاڑی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ہوگیا! بابر، رضوان کی اے کیٹگری، شاہین کی تنزلی

بورڈ کی جانب سے حیران کُن طور پر اوپنر فخر زمان اور امام الحق کو باہر کردیا گیا ہے جبکہ اسپنر محمد نواز بھی  ماہانہ تنخواہ پانے والوں کی اس نئی فہرست میں نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: فخر زمان نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا

قبل ازیں فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے فخر زمان کو ریسٹ دیے جانے پر پی سی بی کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا، بعدازاں خبریں سامنے آئیں کہ انہیں دورہ آسٹریلیا کیلئے اسکواڈ حصہ نہیں بنایا گیا ہے کیونکہ وہ انجری کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: فخر کے بعد عامر بھی بابراعظم کے حق میں بول اُٹھے

دوسری جانب بورڈ کے فیصلے پر سوال اٹھانے کی پاداش میں انہیں شوکاز بھی دیا گیا تھا اور جواب طلب کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں