وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کے لیے 26ویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی، بلاول بھٹو


ویب ڈیسک October 27, 2024

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قرار دیتے ہوئے 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ان کے ہمراہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی تھے جبکہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی ماڈل ٹاؤن میں موجود تھے۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے مل کر چلیں گے، غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کے لیے 26ویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا، بلاول بھٹوزرداری

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 26ویں ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی اب پیچھے ہٹیں گے، ملکی معاشی اعشاریہ مثبت ہونے سے مہنگائی میں واضح کمی ہوتی نظر آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم بھی منظور کروئی تھی جس پر جے یو آئی نے حکومت کا ساتھ دیا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

تبصرے (1)

Ali raza | 3 weeks ago | Reply Credit go to ppp chairman very good work on 26 emended
کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں