کراچی میں دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے حوالدار کا انتقال
کراچی: کورنگی میں دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑھنے سے حوالدار انتقال کرگیا ۔
تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے میں تعینات حوالدار تنویر موٹر سائیکل گشت پرمامور تھا کہ دل میں تکلیف کی شکایت پر ایدھی ایمبولینس کے کارڈیو اسپتال لے جایا گیا جہاں حوالدار دوران علاج حالق حقیقی سے جا ملا ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں دل کے امراض چار گنا بڑھ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان بھی دل کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جس کی وجہ غیرصحت بخش غذاؤں اور ورزش سے دوری ہے۔
امراض قلب کے ماہرین نے اس بات پرتشویش کا اظہارکیا ہے کہ دنیا میں دل کی بیماریاں کم ہورہی ہیں جبکہ پاکستان میں بالخصوص جوانوں میں امراض قلب میں اضافہ ہورہا ہے،غیرصحت بخش غذا کوبڑی وجہ قراردیتے ہوئے ماہرین کی جانب سے جسمانی ورزش پرزوراورتمباکونوشی سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔