عالمی مارچ برائے امن و عدم تشدد 26 سے 31 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا

امن اور عدم تشدد کا عالمی مارچ 2 اکتوبر 2024 سے شروع ہو کر 5 جنوری 2025 تک پانچ براعظموں کا دورہ کرے گا


اسٹاف رپورٹر October 27, 2024

کراچی:

امن اور عدم تشدد کا عالمی مارچ 2 اکتوبر 2024 سے شروع ہو کر 5 جنوری 2025 تک پانچ براعظموں کا دورہ کرے گا جبکہ عالمی مارچ 26 سے 31 اکتوبر تک پاکستان کے دورے پر ہے جہاں یہ کراچی اور لاہور میں قیام کرے گا۔ اس مارچ کا مقصد عالمی سطح پر امن اور عدم تشدد کے اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی امن کے فروغ کے لیے تیسرے عالمی مارچ کا وفد کراچی پریس کلب پہنچا جہاں صدر کے پی سی سعید سربازی کی قیادت میں ان کا استقبال کیا گیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ عدم تشدد کے مکالمے کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔

عالمی فورم کا آغاز 2009 میں ہوا تھا جو بین الاقوامی یکجہتی کے قیام کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے۔ اس فورم نے دنیا کے مختلف شہروں میں امن کے لیے مارچ کیے ہیں جن میں حالیہ مارچ کا آغاز 2 اکتوبر 2024 کو کوسٹا ریکا سے ہوا اور یہ 5 براعظموں کا سفر کرتے ہوئے 5 جنوری 2025 کو اسی مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔

پہلا ورلڈ مارچ 2009 میں 400 شہروں میں منعقد ہوا تھا جبکہ دوسرے ایڈیشن نے 51 ممالک اور 122 شہروں میں تحریک کو وسعت دی، تیسرے ایڈیشن سے بھی بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

کراچی پریس کلب کے عہدیداران نے وفد کو کے پی سی کے قیام کا مقصد اور صحافی برادری کی جدوجہد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر سے مطالبات کی منظوری کے لیے لوگ کراچی پریس کلب آتے ہیں۔

عہدیداران کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم آزادی اظہار رائے اور صحافتی حقوق کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں