روس کے پارلیمنٹیرینز کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

روس  کی فیڈرل اسمبلی کی چئیرپرسن محترمہ ویلنٹینا ماٹویینکو سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب بھی کریں گی

اسلام آباد:

روس کی فیڈریل اسمبلی کی چیئرمین پرسن ویلنٹینا ماٹوینیکو کی سربراہی میں روسی پارلیمینٹرینز کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

اسلام آباد پہنچنے والے روسی پارلیمنٹیریئنز کے وفد کی قیادت روس کی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی چئیرپرسن ویلنٹینا ماٹویینکو کر رہی ہیں، وفد میں روس کی اعلی ترین شخصیت کے ہمراہ فیڈرل کونسل کی فیڈرل اسمبلی کے اراکین بھی شامل ہیں۔ 

نور خان ائیر بیس پر سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان اور سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے روسی وفد کا استقبال کیا۔

‎روسی پارلیمنٹیرینز کا وفد دورے میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے اور اس کے علاوہ دیگر مصروفیات بھی پروگرام میں شامل ہیں۔ 

روس  کی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی چئیرپرسن  ویلنٹینا ماٹویینکو کی سربراہی میں روسی وفد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے علاوہ صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقاتیں کرے گا۔

روس کی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی چئیرپرسن محترمہ ویلنٹینا ماٹویینکو پیر کو سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب بھی کریں گی۔

ترجمان سینٹ کے مطابق روس کی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی چئیرپرسن ویلنٹیناماٹویینکو سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے بھی خطاب کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ تاریخی موقع ہے کہ کوئی روسی اعلیٰ عہدیدار پاکستان کے ایوان بالایعنی سینیٹ سے خطاب کررہا ہے، اس سے قبل گزشتہ سال جون 2023 میں اس وقت کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی روس کے دورے کے دوران روسی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

Load Next Story