کینسر سے صحت یابی کے بعد اپنی فیملی کو چھوڑ دیا، فردوس جمال کا انکشاف

میں نے جو محسوس کیا وہ کہا، میں اپنے جذبات اور خیالات کو چھپانے کا عادی نہیں ہوں، اداکار

فوٹو : فائل

لاہور:

معروف پاکستانی اداکار فردوس جمال نے حال ہی میں اپنی زندگی کے ایک اہم باب کا انکشاف کیا ہے۔

ڈرامہ وارث، منچلے کا سودا، سائبان شیشے کا، انا اور پیارے افضل جیسے مشہور ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرنے والے فردوس جمال نے بتایا کہ دسمبر 2022 میں کینسر کی تشخیص کے بعد صحت یاب ہونے پر انہوں نے اپنی فیملی سے دوری اختیار کرلی ہے۔

فردوس جمال نے کہا، "میں نے اپنی فیملی کو اس لیے چھوڑ دیا کہ انہیں میری وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، بچوں کی زندگی میں سکون ہے اور وہ اپنے راستے پر اچھا کر رہے ہیں۔"

اپنے فیصلے کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے فردوس جمال نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی فیملی "ان کی غیر موجودگی میں زیادہ پرسکون زندگی گزار رہی ہے۔"

انہوں نے اپنے خیالات پر قائم رہنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا، "میں نے جو محسوس کیا وہ کہا۔ میرے بچے یا دوسرے لوگ اپنے خیالات رکھتے ہوں گے، مگر میں اپنے جذبات اور خیالات کو چھپانے کا عادی نہیں ہوں۔"
 

Load Next Story