خیبرپختونخوا؛سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 4 خوارج ہلاک، 3 زخمی

ہلاک ہونے والےخوارج متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

RAWALPINDI:

خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 اور 27 اکتوبر کو خیبر پختونخوا میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے چار خوارج کو ہلاک اورتین کو زخمی کر دیا۔

شمالی وزیرستان میں ایک انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ایک خوارج کی شناخت انصاف اللہ کے نام سے ہوئی۔

ایک اور مقابلے میں خیبر ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج قانون نافذ کرنے والے ادارے اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ علاقے کو کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ مزید کسی خوارج کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے۔

پاک افواج کے ترجمان ادارے کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔

Load Next Story