ایوشمان اور رشمیکا کی ہارر کامیڈی  فلم میں نوازالدین کا منفرد ولن کردار

فلم کے ابتدائی مناظر کے لئے وجیانگر سلطنت کا شاندار سیٹ تیار کیا جا رہا ہے

فوٹو : فائل

نامور اداکار نوازالدین صدیقی فلم ’تھمبا‘ میں منفرد ولن کا کردار ادا کریں گے۔ 

ایوشمان کھرانا اور رشمیکا مندانا کے ساتھ یہ فلم ادتیہ سرپوتدار کی ہدایت میں بنائی جا رہی ہے، جسے دینیش وجن پروڈیوس کر رہے ہیں۔ 

یہ ہارر کامیڈی استری اور بھیڑیا جیسی مشہور فلموں کے بعد دینیش وجن کے ہارر کامیڈی یونیورس میں شامل ہونے والی نئی فلم ہوگی۔

’تھمبا‘ کی کہانی دو مختلف ادوار پر مشتمل ہے؛ ایک شمالی بھارت کا موجودہ دور اور دوسرا وجیانگر سلطنت کا دور۔ نوازالدین کا کردار ایک پرانا، پراسرار اور خطرناک کردار ہے جو ماضی سے حال میں انتقام لینے آتا ہے اور مرکزی کرداروں کی زندگی کو متاثر کرتا ہے۔

فلم کی تیاری زور و شور سے جاری ہے اور توقع ہے کہ نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں ممبئی میں فلم کی شوٹنگ شروع ہوگی۔ فلم کے ابتدائی مناظر کے لئے وجیانگر سلطنت کا شاندار سیٹ تیار کیا جا رہا ہے، جسے ڈیزائنرز امیت رے اور سبرتا چکرورتی بنا رہے ہیں۔
 

Load Next Story