بھارت کے طیاروں کو ایک دن میں بم   کی 50 دھمکیاں موصول

سوشل میڈیا پر جعلی دھمکیاں دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، بھارتی حکام

بھارت کی مختلف ائیرلائنز  کے طیاروں کو ایک دن میں بم کی 50 دھمکیاں موصول ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 350 سے زیادہ پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں۔  زیادہ تر دھمکیاں سوشل میڈیا کے ذریعے دی جا رہی ہیں۔ گزشتہ روز اکاسا ایئر نے اطلاع دی کہ اس کی 15 پروازوں کو سکیورٹی الرٹ موصول ہوئے۔ مکمل معائنے کے بعد تمام طیاروں کو آپریشن کے لیے کلیئر کر دیا گیا۔ انڈیگو کی 18 پروازوں کو دھمکیاں موصول ہوئیں جبکہ وستارا کی 17 پروازوں کے لیے الرٹ دیا گیا۔

ہوابازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو نے بیان میں کہا کہ  حکومت ایسے افراد پر پابندی لگانے کے اقدامات پر غور کر رہا ہے جو بم کی جھوٹی  دھمکیاں دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اگر غلط معلومات کو فوری طور پر ہٹانے کے حکم کی تعمیل نہیں کریں گے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ائیرلائنز کو جعلی دھمکیاں ریاست کے امن اور سلامتی کے لیے ممکنہ خطرہ ہیں۔

Load Next Story