جنگ نہیں چاہتے تاہم اسرائیلی حملوں کا مناسب جواب دیں گے، ایرانی صدر

اسرائیل کے مظالم جاری رہے تو خطے میں جنگ پھیلے گی، صدر مسعود پیزشکیان


ویب ڈیسک October 28, 2024

ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا تاہم اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کو تیار ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایران صیہونی حکومت کی جارحیت کا مناسب جواب دے گا۔اسرائیل کی جارحیت اور اس کے جرائم جاری رہے تو خطے میں جنگ پھیلے گی۔ ہم اپنی قوم اور ملک کے حقوق کا دفاع کریں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق نائب صدر رضا عارف سے تہران میں حماس اور حزب اللہ کے نمائندوں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رضا عارف کا کہنا تھا کہ اسرائیل جارح ردعمل کا منتظر رہے ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ کا کہنا تھا ایران پر حملے کے لیے اسرائیلی جنگی طیاروں نے عراق میں واقع امریکی فوجی بیس سے پروازیں بھریں۔ ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکا برابر کا ذمہ دار ہے۔

دوسری جانب ایران پر اسرائیل کے حملوں کے بعد کی صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس ایران کے مطالبے پر طلب کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں