عاطف اسلم نے گوہر ممتاز سے معافی کیوں مانگی؟ وجہ سامنے آگئی

گوہر ممتاز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ عاطف اسلم کے معافی مانگنے کا بتا رہے ہیں


ویب ڈیسک October 28, 2024

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے ساتھی گلوکار گوہر ممتاز سے معافی مانگ لی۔

گوہر ممتاز اور عاطف اسلم نے جل بینڈ میں ساتھ کام کیا تھا تاہم کئی سال کا یہ ساتھ ختم ہوا تو دونوں میں دوریاں بھی آگئیں۔

سوشل میڈیا پر گوہر ممتاز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ عاطف اسلم نے ان سے معافی مانگ لی ہے۔

دراصل اس ویڈیو میں گوہر، عاطف اسلم کے ایک پرانے انٹرویو کے حوالے سے بات کر رہے ہیں جس میں انہوں نے گوہر سے متعلق منفی تبصرہ کیا تھا اور گلوکار کو ان کے اس تبصرے سے تکلیف پہنچی تھی۔

گوہر ممتاز نے بتایا کہ ان کے اور عاطف کی درمیان پیدا ہونے والی یہ تلخی دور ہوگئی جب ایک دن عاطف نے ان سے معافی مانگ لی۔

سوشل میڈیا پر گلوکار گوہر ممتاز کے اس انٹرویو کی کلپ وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، جل بینڈ کے فینز کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی بینڈ کے گانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور ماضی کے اس معروف بینڈ کو ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں