پاکستان آسٹریلیا سیریز؛ بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑی روانہ

روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل


ویب ڈیسک October 28, 2024
فوٹو : اے ایف پی

لاہور:

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے 7 ممبران روانہ ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں بلے باز بابر اعظم ، فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور اسپنر فیصل اکرم شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ چار نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛ دورہ آسٹریلیا و زمبابوے؛ پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابراعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، کامران غلام، محمد حسنین، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابراعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں