بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

مظفرگڑھ سے ورچوئل سیفٹی سینٹر کو واقعے سے متعلق کال موصول ہوئی تھی
Express NewsExpress News

بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو ورچوئل پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

سیف سیٹیز ترجمان کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے سے 15 ایمرجنسی نمبر بچے سے بدفعلی کی كال موصول ہوئی۔ اہل محلہ نے بچے سے زبردستی زیادتی کرنے والے ملزم كو پکڑ کر رسیوں سے باندھ دیا اور ورچوئل سیفٹی سینٹر کو اطلاع دی۔

ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے فوری پولیس كو موقع پر بھجوایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ شہری بچوں سے ظلم و زیادتی کی اطلاع 15 پرکال کرکے 3 دبا کر ورچوئل سینٹر فور چائلڈ سیفٹی پر دیں۔

Load Next Story