ریسٹورنٹ میں سیکریٹری داخلہ سندھ کی فیملی کا کرسی اٹھانے پر جھگڑا
کراچی: ڈیفنس کے نجی ریسٹورنٹ میں سیکریٹری داخلہ سندھ کی فیملی کا دوسری فیملی سے معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا جس کے بعد نوبت مقدمے تک آگئی مگر کچھ شخصیات کی مداخلت کے بعد دونوں فیملیز نے تھانے میں صلح کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق خیابان سحر کے نجی ریسٹورنٹ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے. دونوں فیملیز کی خواتین بھی جھگڑے میں شامل ہوگئیں ، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس میں خواتین نے بھی ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کااستعمال کیا۔
پولیس ذرائع بتاتے ہیں کہ جھگڑے میں شامل ایک فیملی سیکریٹری داخلہ کی ہے جس کے بعد پولیس کے اعلی افسران ریسٹورنٹ پہنچ گئے اور ایک دوسرے پر مقدمہ درج کرانے کیلئے بضد رہے۔
اس کے بعد کچھ اہم شخصیات نے مداخلت کے بعد دونوں فیملیز نے تھانے میں صلح کرلی جس کے بعد معاملہ ختم ہوگیا ۔ جھگڑا ٹیبل سے کرسی اٹھانے پر ہوا۔