کار سرکار میں مداخلت کا الزام، ایمان مزاری شوہرسمیت گرفتار

ایمان مزاری کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا، ترجمان پولیس

کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو کار سرکار میں مداخلت پر آب پارہ پولیس نے گرفتار کیا۔ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایمان مزاری کو وویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے دورے کے درمیان کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سیکورٹی رسک پیدا کرنے پر ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کو قانون اور ضابطے کے مطابق گرفتار کیا گیا۔

Load Next Story