وزیراعظم کی بلاول کو پنجاب میں پاور شیئرنگ پر عملدرآمد کی یقین دہانی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وطن واپسی کے ترجیحی بنیادوں پر معاملات حل کرائیں گے، شہباز شریف


ویب ڈیسک October 28, 2024

لاہور: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پنجاب کی سطح پر پاور شیئرنگ فارمولے کے حوالے سے گورنر سردار سلیم حیدر نے پی پی کا مقدمہ چیئرمین بلاول بھٹو کے سامنے پیش کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے معاملہ وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے گزشتہ روز ملاقات میں رکھ دیا۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وطن واپسی کے ترجیحی بنیادوں پر معاملات حل کرائیں گے۔

 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاور شیئرنگ  معاملے پربریفنگ دی۔ سردار سلیم حیدر نے حکومت پنجاب کے قیام سے لیکر اب تک سیاسی اور ورکنگ ریلیشن کے حوالے سےبلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔
 
گورنر نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے ساتھ تحریری طور طور پر کیے جانے معاہدے پر عمل درامد نہیں ہو رہا، پنجاب میں ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، عہدیداران ، ورکرز  پریشان ہیں، کوآرڈینیشن کمیٹی کے متعدد اجلاس ہوئے جو بے نتیجہ رہے۔ پنجاب بھر کی یونیورسٹی میں وائس چانسلر لگانے پر حکومتی سطح پر کوآرڈینیشن نہیں کی گئی۔ 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پہلے ہی پاور شیئرنگ معاملے پر عہدے سے علیحدگی کو قیادت کی منظوری سے مشروط کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں