وزیراعلی پنجاب 51 سال کی ہوگئیں، سالگرہ پر وزیراعظم کی مبارکباد

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 28 اکتوبر 1973ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں


ویب ڈیسک October 28, 2024

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج اپنی 51 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ اور پنجاب کی دِھی مریم نواز 51 سال کی ہوگئیں۔ 

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے مریم نواز کی سالگرہ پر انہیں پیغام بھیجا۔ وزیراعظم پاکستان نے سوشل میڈیا ویب سائیٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ سالگرہ مبارک ہو، مریم بیٹی! آپ کو آپ کی تمام کوششوں میں خوشی، صحت اور خوشحالی نصیب ہو۔ ہمارے مشترکہ وژن کے لیے آپ کی لگن اور عزم ثمر آور ہے۔ اللہ کرے یہ سال آپ کے لیے مزید طاقت، کامیابی اور بے شمار برکتیں لائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو پارٹی کے دیگر رہنماؤں، کارکنوں اور عزیز و اقارب کی جانب سے بھی مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 28 اکتوبر 1973ء کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔ 2012ء میں، وہ سیاست میں داخل ہوئیں اور 2024ء کے پاکستانی عام انتخابات کے دوران، وہ پہلی بار قومی اسمبلی اور پنجاب صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔

1992ء میں مرم نواز نے 19 سال کی عمر میں پاکستانی فوج کے کیپٹن اور وزیراعظم نواز شریف کے سیکیورٹی آفیسر محمد صفدر اعوان سے شادی کی۔ ان کے تین بچے ہیں جنید اور ماہنور اور مہر النساء۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں