مخصوص نشستوں کا فیصلہ؛ پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

کمیشن ممبران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی جائے، سلمان اکرم راجا


ویب ڈیسک October 28, 2024
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

 

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے میں عمل درآمد نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
 
ایکسپریس نیوز کےمطابق درخواست پی ٹی آئی کے وکلا رہنما سلمان اکرم راجا کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو فوری فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے، کمیشن ممبران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، فریقین کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں