پشاور ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت و مقدمات کی تفصیل کیلیے درخواستیں کل سماعت کیلیے مقرر

حکومت نے بشریٰ عمران کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے ہیں مگر درخواست گزار کو تفصیل نہیں دی، وکیل


ویب ڈیسک October 28, 2024

اسلام آباد:

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی اہلیہ نے پشاور ہائی کورٹ میں دو درخواستیں دائر کردیں، ایک درخواست انہوں نے راہداری ضمانت کے لیے دائر کی ہے جو کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اس کی سماعت کریں گے۔

انہوں نے دوسری درخواست مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر کی اور وہ بھی کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، اس کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کریں گے۔

بشریٰ بی بی نے عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے بشریٰ عمران خان کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے ہیں، حکومت نے مقدمات کی تفصیل درخواست گزار کو فراہم نہیں کی، تفصیل دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں