مودی کے جارحانہ جنگی عزائم؛ بھارت میں ہسپانوی ملٹری ایئرکرافٹ پلانٹ کا افتتاح

بھارت اور اسپین کے درمیان فوجیوں کیلیے 56 کارگو اور C295 مسافر طیاروں کا 2.5 بلین ڈالر کا معاہدہ طے پایا تھا

 

نئی دہلی؛ اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ کسی ہسپانوی وزیراعظم کا 18 برسوں میں ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔
 
بھارتی میڈیا کے مطابق  ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ریاست گجرات شہر وڈودرا میں ایئربس C295 طیاروں کی تیاری کے لیے ٹاٹا-ایئربس فائنل اسمبلی لائن کمپلیکس میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
 
اس پلانٹ میں پہلا ’’میڈ ان انڈیا‘‘ سی-295 طیارہ 2026 تک تیار ہوجائے گا۔
 
یاد رہے کہ دونوں ممالک نے 2021 میں ایئربس ڈیفنس اینڈ اسپیس سے 56 کارگو اور فوجیوں کو لے جانے والے C295 طیاروں کے لیے 2.5 بلین ڈالر کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔
 
وڈودرا میں بھارتی پلانٹ 2026 میں پہلا "میڈ ان انڈیا" C295 طیارہ مکمل کرے گا۔
 
دونوں ممالک کے درمیان 2021 میں طے پانے والے معاہدے کے تحت 16 طیاروں کو اسپین میں بنایا جائے گا جب کہ باقی 40 طیارے بھارت میں تیار کیے جائیں گے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ فیکٹری نہ صرف بھارت اور اسپین کے تعلقات کو مضبوط کرے گی بلکہ 'میک ان انڈیا اور میڈ فار دی ورلڈ' مشن کو بھی تقویت دے گی۔

وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ یہ پلانٹ عالمی ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر بھی بھارت کی پوزیشن کو بھی تقویت دیتا ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ نے بھارت کی دفاعی اور خلائی صنعت میں ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

 

Load Next Story