ایف بی آر کا خیبرپختونخوا حکومت سے برآمدات پر دوفیصد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

پختونخواہ کے مختلف بارڈر پوائنٹس سے افغانستان کو برآمدات ہوتی ہیں، صوبے کی طرف سے ٹیکس لگانے پر یہ متاثر ہوسکتی ہیں


ویب ڈیسک October 28, 2024

 

ایف بی آر نے خیبرپختونخوا کی جانب سے برآمدات پر دو فیصد ٹیکس لگانے کی مخالف کردی۔
 
ایکسپریس نیوز کے مطابق کے پی کے حکومت نے 23 اگست 2024ء سے انفرااسٹرکچر ڈیویلپمینٹ سیس عائد کیا تھا، یہ ٹیکس ایئر، روڈ اور ریل کے ذریعے کنسائنمنٹس کی ایکسپورٹپر لگایا گیا تھا، ایف بی آر نے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
ایف بی آر نے کہا ہے کہ صوبے کی طرف سے ٹیکس لگانے سے برآمدات متاثر ہوسکتی ہیں، پختونخواہ کے مختلف بارڈر پوائنٹس سے افغانستان کو برآمدات ہوتی ہیں، برآمدات پر ڈیوٹیز یا ٹیکس لگانے سے ایکسپورٹس پر منفی اثر پڑ سکتا ہے، اس سے پاکستان کیلئے فارن ایکسچینج کی ترسیل بھی متاثرہونے کا خدشہ ہے، درآمدات یا برآمدات پر ٹیکس لگانے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔
 
ایف بی آر نے اس حوالے سے وزارت قانون سے بھی رائے لینے کی سفارش کردی، کاروباری طبقہ خیبرپختونخواہ حکومت کے اس اقدام پر پہلے ہی تحفظات ظاہر کرچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں