33 آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 9 کھرب 79 ارب وصول کرنے کا انکشاف

قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت پانی و بجلی نے  تحریری جواب جمع کرادیا


ویب ڈیسک October 28, 2024
ٹیکس اہداف کے لئے کاروباری افراد کی پکڑ دھکڑ کی جا رہی ہے جو قابل قبول نہیں، ذکی اعجاز

اسلام آباد:

 

ملک بھر میں 33 آئی پی پیز کی طرف سے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت پانی و بجلی نے  تحریری جواب جمع کرایا ہے  جس کے مطابق آئی پی پیز نے جولائی 2023 سے جون 2024 تک کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔ 

وزارت پانی و بجلی کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 137 ارب وصول کیے، ہیونخ شندوم انرجی نے 113 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کیے۔ 

پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی نے صارفین سے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 120 ارب 37 کروڑ اور کوئلہ سے چلنے 8 والی آئی پی پیز نے 7 کھرب 18 ارب کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کیے۔ 

اسی طرح گیس سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 72 ارب 63 کروڑ روپے اورپن بجلی سے چلنے والی 3 آئی پی پیز نے 106 ارب روپے وصول کیے۔ 

وزارت توانائی کے مطابق فرنس آئل سے چلنے والی 11 آئی  پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 81 ارب 60 کروڑ وصول کیے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں