میرا نے یوٹیوب چینل بنانے کے لیے 10 لاکھ کی پیشکش کی، نادیہ خان کا انکشاف

حال ہی میں ترکی میں میرا سے ملاقات ہوئی جہاں میرا نے جذباتی ہوکر گلے لگایا، میزبان


ویب ڈیسک October 28, 2024
فوٹو : فائل

پاکستان کی مشہور مارننگ شو میزبان نادیہ خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اداکارہ میرا نے انہیں اپنا یوٹیوب چینل بنانے کے لیے 10 لاکھ روپے کی پیشکش کی تھی۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ میرا سے ان کی پرانی دوستی ہے اور انہوں نے میرا کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ترکی میں میرا سے ملاقات ہوئی جہاں میرا نے جذباتی ہوکر انہیں گلے لگایا اور کہا کہ وہ انہیں 10 لاکھ روپے دیں گی اگر وہ ان کے لیے بہترین یوٹیوب چینل بنا دیں۔

نادیہ خان نے کہا کہ انہوں نے میرا کو کہا کہ وہ چینل ویسے ہی بنا دیں گی، مگر میرا نے اصرار کیا کہ "تمہیں 10 لاکھ دوں گی، تم نے زبردست کا چینل بنا کے دینا ہے۔"
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں