بنو قابل پروگرام کراچی کے نوجوانوں کیلئے گیم چینجر ہے، منعم ظفر خان

نارتھ کراچی میں فری آئی ٹی کورسز کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد، ہزاروں طلبہ و طالبات کی شرکت


ویب ڈیسک October 28, 2024

کراچی:

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الخدمت بنو قابل پروگرام کراچی کے نوجوانوں کے لیے ٹرننگ پوائنٹ اور گیم چینجر ہے۔

نارتھ کراچی میں فری آئی ٹی کورسز کیلئے الخدمت اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات سے ایک گھنٹے کا تحریری ٹیسٹ لیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ بنو قابل سے نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کا مستقبل بہتر بنے گا، الخدمت بنوقابل پروگرام میں 50ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کورسز مکمل کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بنوقابل ٹیسٹ میں 10 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ان تمام طلبہ و طالبات کو فری آئی ٹی کورس کروائیں۔ وطن عزیز کی تعمیر کے لیے بنوقابل پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے نوجوانوں کو مایوس ہونے دے گی نہ انہیں تنہا چھوڑے گی،کراچی میں جماعت اسلامی کے 9ٹاؤنز ہیں، ہم ٹاؤنز کی سطح پر بھی فری آئی ٹی کورسزکروائیں گے۔

تقریب سے الخدمت کراچی کے سی ای او نوید علی بیگ، امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبیٰ خان، ٹاؤن چیئرمین نیو کراچی محمد یوسف، مہتمم جامعہ بنوریہ سائٹ مفتی نعمان نعیم، معروف فنکار سلیم آفریدی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں