سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے

سندھ سے تعلق رکھنے والے 683 وکلا کراچی، حیدرآباد، سکھر میں ووٹ کاسٹ کریں گے


کورٹ رپورٹر October 28, 2024

کراچی:

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے،  پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سالانہ انتخابات کے لیے سندھ سے تعلق رکھنے والے 683 وکلا کراچی، حیدرآباد، سکھر میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

کراچی میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر کی نگرانی میں پولنگ ساڑھے 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ایک بجے سے 2 بجے تک کھانے اور نماز ظہر کا وقفہ ہوگا۔

الیکشن میں پروفیشنل گروپ اور انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ سندھ سے نائب صدر کی نشست پر پروفیشنل گروپ کے ملک خوشحال خان اعوان اور انڈیپنڈنٹ گروپ کے محمد ندیم قریشی کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ یوسف مولوی بھی امیدوار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔