کراچی: مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی کر دیا

ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جمالی پل چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 50 سالہ سردار حکیم کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

دریں اثنا شاہ فیصل کالونی ریتہ پلاٹ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ مضروب کی شناخت 25 سالہ وقاص کے نام سے کی گئی۔

Load Next Story