میتھیو ویڈ ریٹائر ہوگئے! پاکستان کیخلاف سیریز میں کوچ ہوں گے

سابق آسٹریلوی کرکٹر فرنچائز کرکٹ میں کھیلنا جاری رکھیں گے

آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا اور اب پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انہیں کوچ بنایا جائے گا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس جون میں ٹی20 ورلڈکپ میں کینگروز کی نمائندگی کرنیوالے میتھیو ویڈ آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم ستمبر میں انگلینڈ کے دورے سے نظر انداز کیے جانے کے بعد انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا۔

میتھیو ویڈ مارچ میں تسمانیہ کے شیفیلڈ شیلڈ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد وہ ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کیلیے جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

سابق کرکٹر ہوبارٹ ہریکینز اور دنیا بھر کے کچھ فرنچائز ٹورنامنٹس کیساتھ کھیلنا جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا و زمبابوے؛ پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

اس موقع پر میتھیو ویڈ کا کہنا تھا کہ میں پوری طرح سے واقف تھا کہ میرے بین الاقوامی کیرئیر ممکنہ طور پر آخری ٹی20 ورلڈکپ کے بعد اختتام پذیر ہوگیا تھا جس کا اندازہ تھا جبکہ ریٹائرمنٹ اور کوچنگ سے متعلق جارج بیلی اور اینڈریو میکڈونلڈ کے ساتھ 6 ماہ سے مسلسل بات چیت جاری تھی۔

میتھیو ویڈ نے 2011 سے 2024 کے درمیان آسٹریلیا کے لیے 36 ٹیسٹ، 97 ون ڈے اور 92 ٹی20 کھیلے ہیں۔

Load Next Story