علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام سے 31 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔  

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی درخواست پر اڈیالہ جیل کے حکام سے 31 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے آج کی سماعت میں احکامات جاری کئے۔ عدالت  نے جیل کے مجاز افسر کو 31 اکتوبر تک پیش ہونے کا حکم دیا۔

Load Next Story