روس اور پاکستان کے درمیان تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے، وزیرِاعظم

وزیرِاعظم سے روسی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر ویلنٹنینا میتویآنکو کی اسلام آباد میں ملاقات


ویب ڈیسک October 29, 2024

اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ روسی اعلی قیادت کی جانب سے حالیہ دوروں کی بدولت پاکستان اور روس کے مابین تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے. 

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے روسی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر ویلنٹنینا میتویآنکو نے اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

وزیرِاعظم نے روسی وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا اور اسے پاکستان اور روس کے مابین پارلیمانی تعلقات کی مضبوطی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ روس اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے جس سے استفادہ حاصل کرکے دونوں ممالک کے عوام کی ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے. 

وزیرِ اعظم نے ملاقات میں مزید کہا کہ دسمبر 2024 میں منعقد ہونے والا پاکستان و روس مشترکہ کمیشن کا اجلاس دونوں ممالک کے مابین تعاون کو وسعت دینے کا اہم موقع ثابت ہوگا.

اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بینکنگ چینلز کی مضبوطی اور پاکستان و روس کے مابین معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے ایک جامع روڈ میپ کی تشکیل پر بھی گفتگو ہوئی. 

وزیرِ اعظم نے رواں ماہ کے آغاز میں وزیرِ مواصلات کی قیادت میں 70 رکنی پاکستانی کاروباری شخصیات کے وفد کے دورہءِ روس اور پاکستان-روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کو دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خوش آئند قرار دیا. 

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے روسی صدر عزت مآب ولادیمیر پیوٹن کیلئے نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ انہیں جلد دورہءِ پاکستان کی دعوت کا پیغام دیا.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |