دورہ آسٹریلیا؛ بابر، شاہین، حارث ملیبرن پہنچ گئے

قومی ٹیم کینگروز کیخلاف پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو کھیلے گی

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے کئی بڑے نام ملیبرن پہنچ گئے۔


آسٹریلیا پہنچنے ہونے والے کھلاڑیوں میں بلے باز بابراعظم ، فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور اسپنر فیصل اکرم شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان آسٹریلیا سیریز؛ بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑی روانہ

قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابراعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، کامران غلام، محمد حسنین، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ٹی20 اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابراعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان شامل ہیں۔

Load Next Story