سی آئی اے نے غزہ میں 28 دن کی جنگ بندی کیلیے نئی تجویز دیدی

8 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 28 روزہ جنگ بندی اور درجنوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی پیشکش


ویب ڈیسک October 29, 2024

امریکی خفیہ انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر بیل بیرنز نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک نئی تجویز اپنے اسرائیلی اور قطری ہم منصبوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں پیش کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر بیل بیرنز نے دوحہ میں قطری وزیرِاعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی اور موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا سے بھی ملاقات کی تھی۔

امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے 8 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں 28 روزہ جنگ بندی اور درجنوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی تجویز رکھی۔  

توقع ہے کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی جنگ بندی تجویز پر قطری اور مصری مذاکرات کار آئندہ چند دنوں میں حماس کے ذمے داران کے ساتھ ملاقات میں انھیں راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔

تاہم اس تجویز میں حماس کے رضامند ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کیوں کہ حماس کے اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلا کے مرکزی مطالبے کو اس تجویز میں شامل نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کرکے 250 فوجی اور شہریوں کو یرغمال بناکر غزہ لے گئے تھے جن میں سے 50 قیدی اب تک یرغمال ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔