رحیم یار خان؛ کچے کے علاقے میں 2 ایکڑ پرمنی پولیس لائن بنائی جائیگی

کچے میں بڑے آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں جوکسی بھی وقت ہو سکتا ہے، ڈی پی او


ویب ڈیسک October 29, 2024

ڈسٹرکٹ پولیس افسر( ڈی پی او) رحیم یار خان نے کہا کہ کچے کے علاقے میں 2 ایکڑ پر منی پولیس لائن قائم کی جائے گی۔

ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے بیان میں کہا کہ پولیس فورس کو کچے کے علاقے تک پہنچنے میں وقت لگتا تھا۔ اب کچے کے علاقے میں 2 ایکڑ پر منی پولیس لائن بنائی جائے گی جس سے پولیس فوری رسپانس کر سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 11 بلٹ پروف گاڑیاں بھی کچے میں پیٹرولنگ کے لیے فراہم کی جا رہی ہیں۔ پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔ اہلکار کچے میں 24 گھنٹے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے کہا کہ کچے میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ دو ماہ کے دوران مجموعی طور پر 9 آپریشنز کے دوران 65 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوئے۔ پولیس آگہی مہم اور بروقت ایکشن سے ملک بھر سے 532 شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے سے بچایا جا چکا ہے۔ شہری سستے جانور اور گاڑیوں کی لالچ میں کچے کے ڈاکوؤں کے جھانسے میں نہ آئیں۔ کچے کے علاقے میں بڑے آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں جو کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں