اسٹاک ایکس چینج تاریخی بلندیوں پر، 91 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

اسٹاک ایکسچینج میں 1045پوائنٹس کا بڑا اضافہ


ویب ڈیسک October 29, 2024
پی ایس ایکس ایچ آر کمیٹی نے15امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں،ذرائع۔ فوٹو: فائل

کراچی: کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے سے میکرو اکنامک انڈیکیٹرز میں بہتری اور نئی مانیٹری پالیسی میں مہنگائی میں کمی کے تناسب سے شرح سود میں ممکنہ طور پر 2فیصد کمی کی توقعات نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو تاریخ کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سے جاری تیزی کا تسلسل آج بھی برقرار رہا جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 91 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی عبور ہوگئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں 1045پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس بڑھ کر 91240 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

وزیر خزانہ کے دورہ امریکا میں عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے جزوی ضمانت پر پانڈا بانڈز کے ممکنہ اجراء، آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی متوقع کلائمیٹ چینج فنانسنگ سہولت ملنے کی امید سمیت معیشت میں بہتری سے متعلق دیگر حوصلہ افزا پیشرفت سے کاروباری دورانیے میں نمایاں اضافہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |