کیویز سے شکست! احمد شہزاد نے بھارتی ٹیم کو "کاغذی شیر" کہہ ڈالا

نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد بھارت میں سیریز ٹیسٹ میچ جیتا تھا جبکہ پہلی بار سیریز اپنے نام کی


ویب ڈیسک October 29, 2024

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد آڑے ہاتھوں لے لیا۔


اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے ہوم گراؤنڈ پر بھارتی ٹیم کے کیویز کے ہاتھوں ہارنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیوزی لینڈ کی تعریف کی۔ 

انہوں نے کہا کہ لوگ بھارتی ٹیم کو "کاغذی شیر " کہہ رہے ہیں، کیویز نے ہندوستان آکر ان کو مارا پیٹا اور چلے گئے، بھارت کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں جدوجہد کی۔

خیال رہےکہ نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد بھارت میں سیریز ٹیسٹ میچ جیتا تھا جبکہ پہلی بار سیریز اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں: کیویز کے ہاتھوں شکست روہت شرما کی کپتانی پر بھی انگلیاں اُٹھنے لگیں

سال 2012 کے بعد بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس کے باعث شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹر ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیویز 36 سال بعد بھارت کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب

واضح رہے کہ کیویز کے ہاتھوں سیریز میں شکست کی بڑی وجہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی عدم پرفارمنس ہے دونوں پلئیرز کو بیٹ سیریز میں خاموش رہا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں