ناران، بابو سر ٹاپ میں شدید برفباری کے باعث راستے بند

ناران کے سیاحتی مقام بٹا کنڈی میں موسم سرما کی پہلی برف باری ریکارڈ کی گئی


ویب ڈیسک October 29, 2024

PESHAWAR:

ناران، بابو سر ٹاپ اور بٹاکنڈی میں شدید برف باری کے باعث راستوں کو بند کر دیا گیا۔

برفباری کے باعث چلاس، گلگت اور اسکردو جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا جبکہ سیاحوں کو بٹا کنڈی کے مقام سے واپس جانے کا کہہ دیا گیا ہے۔

پولیس کا موقف ہے کہ شدید برف باری کے باعث سڑک پر پھسلن ہے جس سے حادثہ پیش آ سکتا ہے، بابو سر ٹاپ کو بھی سیاحوں کے لیے مکمل بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی کے مطابق وادی ناران کے سیاحتی مقام بٹا کنڈی میں موسم سرما کی پہلی برف باری ریکارڈ کی گئی جبکہ بابو سر ٹاپ پر کچھ روز قبل بھی برفباری ہوئی تھی۔

محکمہ سیاحت کی ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے، سیاح سفر سے قبل ہر قسم کی معلومات ہیلپ لائن سے لے سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں