اسلام آباد:
حکومت نے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت ججز کی تعداد بڑھانے پر غور کررہی ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق مجوزہ قانون کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کیے جانے کی تجویز ہے، سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے لیے ترمیمی بل 2024ء بطور منی بل لایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں ججز کی تعداد تین سے بڑھا کر پانچ کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔