شاہد آفریدی پشاور میں نشے سے پاک مہم کا حصہ بن گئے

نشے کیخلاف مہم چلانے پر خیبر پختونخوا حکومت مبارک باد کی مستحق ہے، سابق کپتان


ویب ڈیسک October 29, 2024

کرکٹر شاہد آفریدی پشاور ڈویژن میں نشے سے پاک مہم کا حصہ بن گئے۔

شاہد آفریدی نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے ساتھ ملکر مہم  چلانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان صحت مند و تندرست رہنے کیلئے نشے سے دور رہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف آنا چاہئے، نشے کیخلاف مہم چلانے پر خیبر پختونخوا حکومت مبارک باد کی مستحق ہے، اس مہم میں میرا تعاون حکومت کے ساتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں