گالف کورس میں گم ہونے والی انگوٹھی 54 برس بعد مل گئی

ڈیوڈ لورینزو کا کہنا تھا کہ ان سے یہ انگوٹھی 1964 میں اپنے والد کے ساتھ گالف کھیلتے وقت گم ہوئی تھی


ویب ڈیسک October 30, 2024

امریکا میں ایک شخص کو پینسلوینیا گالف کورس میں گم ہونے والی اپنی نیول اکیڈمی کی انگوٹھی 54 برس بعد مل گئی۔

82 سالہ ڈیوڈ لورینزو کا کہنا تھا کہ ان کی 1964 کی کلاس رنگ پٹسبرگ کے قریب واقع یونین ٹاؤن کنٹری میں اس وقت کھوئی تھی جب وہ اپنے والد کے ساتھ گالف کھیل رہے تھے۔

70 سالہ مائیکل زینرٹ حال ہی میں اس کلب میں گالف کھیل رہے تھے جب انہیں مٹی میں ایک چیز چمکتی ہوئی دِکھی، یہ چیز حالیہ دنوں میں ہونے والی بارشوں کے بعد سامنے آئی تھی۔

مائیکل زینرٹ نے بتایا کہ انہوں نے جب یہ چمکتی ہوئی چیز دیکھی تو سوچا کہ یہ کوئی کین کا ٹیب ہے۔ اس خیال سے کہ کوئی اس پر پیر نہ رکھ دے جب اس شے کو باہر نکالا تو دیکھا کہ یہ ایک انگوٹھی تھی۔

مائیکل نے انگوٹھی کے مالک کی آن لائن تلاش کی اور انہیں ایک پوڈ کاسٹ ملی جہاں ڈیوڈ اپنے فوج کے تجربات کے متعلق بات کر رہے تھے۔

وہ فلوریڈا گئے اور ڈیوڈ کو نیشنل نیول ایوی ایشن میوزم میں یہ انگوٹھی واپس کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔