وزیراعظم کی سعودی عرب میں غزہ کے حق میں تقریر، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے منعقدہ تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کیا


ویب ڈیسک October 29, 2024

RIYADH:

سعودی عرب کے دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں تقریر کے دوران فلسطین اور غزہ کے نہتے شہریوں کے حق میں آواز بلند کی، جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران دارالحکومت ریاض میں منعقدہ تقریب میں تقریرکے دوران غزہ اور فلسطین میں ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینیوں کی آواز بن گئے. 

ریاض میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے خطے اور عالمی ترقی کے لیےغزہ اور فلسطین میں ظلم و ستم کے خاتمے کو لازمی قرار دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمان بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔